13 اکتوبر 2012 - 20:30

سویڈن کی حکومت نے ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔

ابنا: صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے تہران اور اریکسن کمپنی کے درمیان طے پانے والے ایک سمجھوتے کو سویڈن کی حکومت کی جانب سے ایران مخالف مزید پابندیوں کی مخالفت کا واضح ثبوت قرار دیا ہے ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کۓ جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ اریکسن اور تہران کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے ذریعے ایران اور سویڈن کی حکومت کے درمیان مزید سمجھوتوں کا راستہ ہموار ہوگا۔واضح رہے کہ سویڈن کی حکومت نے ایسی حالت میں تہران کے خلاف مزید پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے جب کہ یورپی یونین ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے درپے ہے.

.....

/169